سانحہ تیز گام،میرپور خاص میں تیسرے روز بھی فضا سوگوار 

  سانحہ تیز گام،میرپور خاص میں تیسرے روز بھی فضا سوگوار 

  



میرپورخاص(این این آئی)سندھ کے شہر میر پور خاص کے کئی افراد تیزگام سانحے میں جاں بحق ہوئے ہیں جس کے باعث تیسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار نظرآئی، حکام لاپتہ اور جاں بحق افراد کی درست تعداد کے بارے میں تاحال گومگو کا شکارہیں۔ٹرین کے المناک حادثے میں جان سے گئے میر پور خاص اور عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے اب تک 11 افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں۔سانحے کے تیسرے روز بھی شہر میں سوگ کی فضاتھی جبکہ جاں بحق اور لاپتہ افراد کے گھروں پر تعزیت اور دکھ بانٹنے کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ حلیم عادل شیخ اور خالد مقبول صدیقی سمیت کئی سیاسی رہنما لواحقین سے تعزیت کے لیے پہنچے۔بتایا جا رہا ہے کہ میر پور خاص سے ٹرین میں 84 سے زائد افراد روانہ ہوئے تھے جن میں سے بیشتر اب تک لاپتہ ہیں۔

سانحہ تیز گام

مزید : صفحہ اول