الحاج جاوید اختر نے 10رکنی حج و عمرہ ٹورز کمیٹی چیمبر آف کامرس لاہور کا اعلان کر دیا

الحاج جاوید اختر نے 10رکنی حج و عمرہ ٹورز کمیٹی چیمبر آف کامرس لاہور کا اعلان ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) کنوئیر سٹینڈنگ کمیٹی حج و عمرہ چیمبر آف کامرس لاہور عمار شعیب ٹریول کے چیف ایگزیکٹو الحاج جاوید اختر نے صدر لاہور چیمبر آف کامرس عرفان اقبال شیخ سے مشاورت کے بعد 10رکنی حج و عمرہ ٹورز کمیٹی چیمبر آف کامرس لاہور کا اعلان کر دیا،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی جاوید اختر نے سینئر حج آرگنائزر ورلڈ ٹورز کے چیف ایگزیکٹو جعفر حسین کو ڈپٹی کنوئیر،الفتح ٹریولز کے ڈاکٹر آفتاب اقبال شیخ،سابق چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ٹورز لنکس کے چیف ایگزیکٹو علیم جاوید چودھری،پیر ڈیم ٹورز کی چیف ایگزیکٹو میڈم ارم شاہین ملک،ہادی مسارات گروپ کے ڈائریکٹر چودھری محمد افضل،الفتح انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو میاں عبد الجبار انجم،السفیر حج و عمرہ سروسز کے چیف ایگزیکٹو شیخ اختر محمود، لبیک انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو خرم ثقلین،میزاب گروپ کے ڈائریکٹر شاہد محمود انور،الکریمی انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو الحاج ارشد علی کو ممبر نامزد کیا ہے،4نومبر کو3بجے پہلا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے،شاہد رفیق،حاجی مقبول احمد،مشتاق احمد چٹھہ کو بھی اجلاس میں دعوت دی گئی ہے۔

کمیٹی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر