سانحہ تیزگام، زخمی نوجوان چل بسا،مرنیوالوں کی تعداد 75ہوگئی

    سانحہ تیزگام، زخمی نوجوان چل بسا،مرنیوالوں کی تعداد 75ہوگئی

  



ملتان(آئی این پی)سانحہ تیزگام ایکسپریس کا ایک اور زخمی نشترہسپتال ملتان میں چل بسا،سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 75ہوگئی،دوسری طرف سانحہ تیز گام کے 9 مریضوں کا ملتان کے برن یونٹ اور نشترہسپتال میں علاج جاری ہے۔ جن میں سے 5 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ نشتر ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کی جان بچانے کی حتی الامکان کوششیں جاری ہیں۔ملتان منتقل کئے گئے 9 مریضوں میں سے 5 کو ہیڈ انجری اور ہڈی ٹوٹنے کے باعث کے باعث نشتر ہسپتال کے سرجیکل یونٹ منتقل کیا گیا۔

نوجوان چل بسا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر