احتساب کے عمل میں دھمکیاں رکاوٹ نہیں بن سکتی، جمال صدیقی

احتساب کے عمل میں دھمکیاں رکاوٹ نہیں بن سکتی، جمال صدیقی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنماء و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ نثار کھڑو اتنی باتیں کریں جتنی ان میں بھادری ہے نثار کھڑو اور ان کی جماعت اگر جمہوریت پسند ہوتی تو انتشارپسندوں کا ساتھ نہیں دیتی عمران خان، پرویز مشرف نہیں جو پیپلزپارٹی کو این آر او دے دیں صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں جمال صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا مولانا کے آزادی مارچ میں صرف تماشائی کا کردار ہے نثار کھڑو ماضی میں ان آمروں کے لیے محافل کا انتظام کرتے رہے ہیں آمروں کی گود سے نکلنے والے نااہل نثار کھڑو اپنا سیاسی قد بڑھانے کی بجاء اپنی قیادت کا قبلہ درست کریں ایک ڈیزل پرمنٹ پر خوش ہونے والے مولانا استعفیٰ کی آڑ میں وزارت مانگ رہے ہیں مارچ میں افغانستان کے جھنڈوں سے انڈین فنڈنگ کا الزام حقیقت ثابت ہوگیا ہے سندھ کے حکمران عوام کو جمہوریت کی بجاء دو وقت کی روٹی دے دیں دو سو روپے میں ہر جگہ دستیاب جیالے بھی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں اپنے گھر کی پولنگ ہارنے والے بھی اب ملک کی معیشت پر بات کررہے ہیں احتساب کے عمل میں دھرنے اور دہمکیاں اب رکاوٹ نہیں بن سکتی ملک کو اس وقت این آر او کے خواہشمندوں کی نہیں عمران خان جیسے نڈر لیڈر کی ضرورت ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر