کراچی،پولیس ملازمین کے لیئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی،پولیس ملازمین کے لیئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی ہدایات پرپولیس ہیڈکوارٹرزگارڈن ساؤتھ میں پولیس ملازمین اورانکے اہل خانہ کے لیئے فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیاجس میں ماہرڈاکٹرز کی زیر نگرانی بلامعاوضہ معائنہ،امراض کی تشخیص کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرزکیجانب سے تجویز کردہ مختلف ٹیسٹ بشمول ہیپاٹائٹس،شوگر، بی ایم ڈی وغیرہ اورٹی بی ایکسرے کی سہولیات بھی مریضوں کومفت فراہم کی گئیں۔اے آئی جی ویلفیئر سندھ عبدالحمیدکھوسو کی رپورٹ کیمطابق مذکورہ میڈیکل کیمپ سے پولیس ملازمین، انکے اہل خانہ اوربچوں کو فراہم کی جانیوالی مفت طبی سہولیات و ٹیسٹ میں 332 کی او پی ڈی،380 کے شوگر ٹیسٹ،294کے ہیپاٹائٹس بی ٹیسٹ،کم وبیش 641کے بی ڈی ایم/کیلشیئم ٹیسٹ،135کے ایکسرے جبکہ 280 مریضوں کا بلڈپریشر چیک اپ قابلِ ذکرہیں۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز گارڈن کے علاوہ سندھ لیب کے نمائندگان بھی موجود تھے۔