حیدرآباد میں سوسنز کی برانچ کا افتتاح

حیدرآباد میں سوسنز کی برانچ کا افتتاح

  



حیدرآباد)پ رحیدرآباد کے مرکزی آٹوبھان روڈ پر سوسنز نے پاکستان میں اپنا چوہتااور حیدرآباد میں اپنا پہلا اسٹور قائم کردیا۔ گزشتہ روز اس اس اسٹور کی افتتاحی تقریب کا شاندار طریقے سے انعقاد کیا گیا‘ جس میں نمایاں مشہور سماجی اورسیاسی شخصیات اورماڈلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں ایک انتہائی گلیمرس فیشن پریزنٹیشن بھی شامل تھی۔شام کی شروعات انتہائی خوبصورتی سے سجائے ہوئے ریڈ کارپٹ سے ہوئی جہاں آنے والے مہمانوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد میڈیا وال پر اپنی تصاویر کھنچواتے نظر آئے۔تقریب کی میزبانی کے فرائض احمد گوڈیل انجام دے رہے تھے جو مہمانوں کو پرجوشاندار میں خوش آمدید کہتے نظر آئے اس دوران مہمان ہلکے پھلکے اسنیکس سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔مہمان خصوصی سوزین فاتمہ نے فیتہ کاٹ کر اسٹور کا باقاعدہ افتتاح کیابعد ازاں مہمانوں نے اسٹور کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تمام اشیاء کا جائزہ لیا۔ حاضرین نے سوسنز کی مصنوعات جن میں خواتین و حضرات دونو ں کیلئے ہینڈ بیگ‘ جوتے‘ سن گلاسز اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں‘کو سراہا۔ بعد ازاں ماڈلز رقیہ خان‘ مومنہ خان‘ صائمہ ہارون اور کنزہ خان نے فیشن واک کی۔سوزین فاتمہ اور تمام ماڈلز نے زبیدہ موتی والا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کئے۔اس موقع پر سی ای او سوسن پاکستان عمیر رئیس نے کہا”60ملکوں میں کامیابی ملنے کے بعد ہم نے کراچی اور اس کے بعد حیدرآباد میں سوسنز کے اسٹورز قائم کئے ہیں۔ہمیں عوام کی جانب سے جو تعاون اور ردعمل ملا ہے اس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔“ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ دکان پر سیل اگلے تین روز یعنی 3نومبر تک جاری رہے گی۔یاد رہے کہ سوسنز ہینڈ بیگ کا بے حد انتہائی خوبصورت برانڈ ہے جس کی بنیاد 2003ء میں متحدہ عرب امارات میں رکھی گئی۔کچھ ہی عرصے میں یہ مشرق وسطی کا مشہور ترین برانڈ بن کر سامنے آیا۔ستاروں سے بھری یہ افتتاحی تقریب انتہائی خوش اسلوبی سے اپنے اختتام کو پہنچی۔ تقریب کے شرکاء افتتاحی تقریب میں لگائی گئی سیل میں لگائی گئی بین الاقوامی معیار کی مصنوعات انتہائی مناسب قیمتوں سے خوش اور مطمئن نظر آئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر