سائیکلون ماہا شدت اختیار کرنے لگا،کیٹگری ون میں تبدیل ہوسکتا ہے

سائیکلون ماہا شدت اختیار کرنے لگا،کیٹگری ون میں تبدیل ہوسکتا ہے

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ماہا 24 سے 36گھنٹوں میں کیٹگری ون کے سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہا کراچی سے 940کلومیٹر دور جنوب میں ہے اور اس طوفان کی سطح پر 90سے 110کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ماہا عمان کے شمال مغرب کی جانب بڑھے گااور دو روز بعد یہ اپنا رخ شمال مشرق کی جانب کرے گا، جبکہ اس سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے۔دوسری جانب ماہرین موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں 5نومبر تک ایک اور سمندری طوفان بن سکتا ہے جس کو بلبل کا نام دیا جائے گا اور یہ طوفان بحیرہ عرب کے طوفان ماہا کو کمزرو کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ سمندری طوفون کا نام بلبل پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر