ہمارے سینے کھلیں ہیں، ہمت ہے تو گولی چلا کر دکھائیں،نثار کھوڑو

ہمارے سینے کھلیں ہیں، ہمت ہے تو گولی چلا کر دکھائیں،نثار کھوڑو

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے حلوہ مارچ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ فواد چوہدری گیدڑ بھبھکیاں نہ دیں، ہمارے سینے کھلیں ہیں، ہمت ہے تو گولی چلا کر دکھائیں۔نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی وزیر ایسے بیانات دے کر عمران خان کو اور رسوا اور خوار کر رہے ہیں۔ عوام جمہوریت چاہتے ہیں، ہم سب چاہتے ہیں کہ جمہوریت چلے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مشرف کے چمچے ہیں اس لیے آمرانہ طرز پر حکومت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بھی مشرف کی طرح استعفی دے دیں گے۔ سیاسی جماعتیں دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہیں اگر ڈرنے والے ہوتے تو سڑکوں پر نہ نکلتے۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اب میدان سج چکا ہےاور حکومت اکیلی کھڑی ہے۔ باقی سیاسی مقابلے تو ہوتے رہتے ہیں آئندہ بھی ہم سیاسی مقابلے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اگر ٹرین سانحے کا ذمہ دار مسافروں کی غلطی قرار دیں گے تو عوام ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں گے جیسے پی ٹی آئی رہنماوں کے ساتھ ہوا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر