مولانا فضل الرحمان کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، نصرت واحد

مولانا فضل الرحمان کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، نصرت واحد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ وزیر اعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات کے مطالبات مناسب نہیں ہیں۔ عمران خان الیکشن کے ذریعے عوامی مینڈیٹ سے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔ آزادی مارچ میں طالبان کے پرچم لہرانے سے ملک کا تشخص مجروح ہوا ہے۔ جے یو آئی (ف) بیرونی اشارے پر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔ دھرنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی بھی مولانا کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کے شرکاءبھی مولانا فضل الرحمان کے ایجنڈے سے ناراض ہیں اور شرکاءکی تعداد میں بھی کمی ہوتی جارہی ہے۔ حکومت نے آزادی مارچ کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کی ہیں۔ اگر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ آزادی مارچ یا دھرنے سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر