ڈاکٹرعاصم کرپشن کیس   ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

ڈاکٹرعاصم کرپشن کیس   ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس سے متعلق آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیاہے۔ہفتہ کوکراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ اقبال زید احمد اسپتال میں ہیں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ ملزم اقبال زید احمد کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے  آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کرپشن ریفرنس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر