مرید عباس قتل کیس، ملزمان  کو مقدمے کی نقول فراہم 

مرید عباس قتل کیس، ملزمان  کو مقدمے کی نقول فراہم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیئے جانے کا امکان ہے۔ہفتہ کوکراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ساؤتھ کے روبرو اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کو مقدمہ کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔