نواب شاہ: گھر میں آگ لگ گئی،2بچے جھلس کر جاں بحق

نواب شاہ: گھر میں آگ لگ گئی،2بچے جھلس کر جاں بحق

  



نواب شاہ (این این آئی)سندھ کے شہر نواب شاہ میں واقع ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے، بچوں کو بچانے کی کوشش میں باپ زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق نواب شاہ میں قاضی احمد کے علاقے پیر فارم کے ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ سے 6 سالہ بچی ضمیراں اور 8 سالہ بچہ مجیب بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا والد بچوں کو بچانے کی کوشش میں جھلس کر زخمی گیا۔علاقہ مکینوں نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی، بعد میں فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔پولیس کے مطابق فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر