عوام ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں،محمودمولوی

عوام ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں،محمودمولوی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء محمودمولوی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی اصل وجہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونا ہے، کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جائے تو عوام واضع فرق دیکھیں گے، انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی ذمہ داری حکومت پر ڈال کر عوام خود بری الذمہ نہیں ہوسکتے، کراچی میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں گرانقدر اضافے کے حوالے سے وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کمشنر کی پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء کی خرید وفروخت نہ ہونا بھی ایک المیہ ہے، حکومت اشیاء کے نرخ کچھ اور طے کرتی ہے لیکن دکاندار اپنی من مانی قیمتوں پر اشیاء فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا فرض ہے کہ کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ پر اشیاء خریدیں اور اگر کوئی دکاندار مقررہ نرخ سے زائد رقم کا تقاضہ کرے تو آپ فوری متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام من مانی قیمتوں پر اشیاء خریدلیتے ہیں اس لئے ناجائز منافع خوروں کے حوصلے بڑھتے ہیں اس لئے ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے عوام بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر