سکھر: مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم، ایک مسافر جاں بحق

سکھر: مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم، ایک مسافر جاں بحق

  



سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر میں خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے باعث ایک مسافر جاں بحق، سات زخمی ہوگئے۔ موٹروے پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔سکھر، خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ موٹروے پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال سکھر منتقل کردیاگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر