کرپٹ سیاستدان اپنی اولادوں کو حکمران بنانے کیلئے کنٹینرز پر جمع ہو گئے: فردوس عاشق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں ملک پر حکمرانی کرنے والے کرپٹ سیاست دان اب اپنی اولادوں کو حکمران بنانے کیلئے کنٹینر پر جمع ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کنٹینر پر وہ پانچ خاندان ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے، یہ لوگ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پر حملہ آور ہیں۔
فردوس عاشق اعوان