وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے وفدکی ملاقات

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے وفدکی ملاقات

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے وفدنے نائب صدر سیلا پازاربیسیگلو کی قیادت میں ملاقات کی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سندھ میں کاروبار کرنے کی سہولت فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے این او سیز کا سسٹم مزید آسان اور کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حکومت کی طرف سے این او سیز کے لیے محکمہ خود ایک دوسرے کو خطوط بھیجیں گے جبکہ نجی شعبے یا سرمایہ کار کو ایک محکمے سے دوسرے محکمہ میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ سارا سسٹم ای-سسٹم اور ای-پیمنٹ بیسڈ ہوگا۔ رجسٹرار سطح پر بھی اصلاحات لائی جائیں گی۔اجلاس میں ایس آر بی کے کارکردگی کو سراہا گیا اور تمام لینڈ ہولڈنگ اداروں کو انٹرسیٹ کے ذریعے منسلک کرنے کا فیصلہ بھی اجلاس میں ہوا۔اس نیٹ میں ریونیو، کے ایم سی، کے ڈی اے و دیگر اتھارٹیز کو شامل کیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیٹ ورکنگ سسٹم قائم کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کردی ہے۔ورلڈ بینک کے وفد میں سید شبیہ علی محب پروگرام لیڈر، ای ایف آئی، مسٹر محمد وحید، سینئرکنٹری اکنامسٹ، مسٹر امجد بشیراور سینئر پرائیٹ سیکٹر اسپشلسٹ شریک تھے۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ کے ہمراہ چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری تعلیم احسن منگی اور چیئرمین ایس آر بی خالد محمود شریک تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر