پہلا ٹی ٹوینٹی بارش کی نذر، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بلا نتیجہ ختم

پہلا ٹی ٹوینٹی بارش کی نذر، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بلا نتیجہ ختم
پہلا ٹی ٹوینٹی بارش کی نذر، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بلا نتیجہ ختم

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کی نذر ہو گیاہے جسے بلا نتیجہ ختم کر دیا گیا ہے ، آسٹریلیا نے 3.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ہدف کے تعاقب میں 41 رنز بنا لیے تھے کہ دوسری مرتبہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد میچ کو بلا نتیجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی کہ ابھی 12 اووز کا کھیل مکمل ہو ا تھا اور پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے تھے تو عین اسی وقت بارش شروع ہو گئی اور میچ کو روک دیا گیا، بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ کو 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا ، پاکستان نے 15 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے لیکن ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دیا گیا۔ میں بابراعظم 59 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہے۔اوپننگ پر آنے والے فخرزمان پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے حارث سہیل بھی خاص کاکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔پاکستان نے صرف 10 کے مجموعے پر ہی اپنے دو بلے باز کھو دیئے جس کے بعد محمد رضوان نے میدان سنبھالا اور بابرکا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے قومی ٹیم کی قوت کو دوبارہ بحال کیا، رضوان 31 بنا کر آوٹ ہو گئے۔آصف علی نے 11 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور ابھی 3.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد تقریبا آدھے گھنٹے سے زائد بارش رکنے کا انتظار کیا گیا لیکن بارش مسلسل ہونے پر میچ کو بلا نتیجہ ختم کر دیا گیا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /کھیل