وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کرلیا
وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس پیرکو سہ پہر3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان موجودہ صورت حال پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن احتجاج پرحکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد