نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، پروفیسر محمود ایاز

نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، پروفیسر محمود ایاز
نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، پروفیسر محمود ایاز

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، تازہ ترین پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد کا تعین آج کی رپورٹ کے بعد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو سروسزہسپتال میں داخل ہوئے آج 13واں روز ہے ، گزشتہ روز نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں پھر کمی ریکارڈ کی گئی۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار رہ گئی ہے۔

پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا ہے کہ خون کے نمونے 3 لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں، نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، تازہ ترین پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد کا تعین آج کی رپورٹ کے بعد ہوگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور