پا کستان پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے،منیر اکرم

پا کستان پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے،منیر اکرم
پا کستان پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے،منیر اکرم

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پا کستان پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے،پاکستان علاقائی امن و سلامتی اورتخفیف اسلحہ پر کوششیں جاری رکھے گا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان

کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے،پاکستان علاقائی امن و سلامتی اورتخفیف اسلحہ پر کوششیں جاری رکھے گا،کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف عالمی کوششوں میں تیزی بھی ترجیحات میں شامل ہیں،پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اصولی حمایت جاری رکھے گا،اقوام متحدہ میں بھارتی جارحیت اور کشمیر میں ریاستی مظالم اجاگر کریں گے،پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نئے مواقع بھی نکل آتے ہیں۔

مزید : قومی