پہلا ٹی 20 ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیاگیا

پہلا ٹی 20 ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیاگیا
پہلا ٹی 20 ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیاگیا

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث روک دیاگیا،بارش کے باعث پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا،پاکستان نے 12 اعشاریہ4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کی جانب سے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کےخلاف فخر زمان کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور کی دوسری بال پر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ان کے بعد آنے والے حارث سہیل نے آتے ہی چوکے کے ساتھ اپنی اننگ کا آغاز کیا مگر وہ اننگ کے دوسرے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، یوں پاکستان نے 10 رنز پر ہی اپنے 2 اہم بیٹسمین کھو دیئے۔

کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو 70 رنز تک پہنچادیا تاہم محمد رضوان ایک اونچی شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آﺅٹ ہو گئے ،بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا،پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا۔

مزید : کھیل