کرتارپور راہداری منصوبہ پی ٹی آئی حکومت نے نہیں بلکہ ایف ڈبلیو او نے مکمل کیا ہے۔احسن اقبا ل کا وزیراعظم کے پیغام پر ردعمل

کرتارپور راہداری منصوبہ پی ٹی آئی حکومت نے نہیں بلکہ ایف ڈبلیو او نے مکمل کیا ...
کرتارپور راہداری منصوبہ پی ٹی آئی حکومت نے نہیں بلکہ ایف ڈبلیو او نے مکمل کیا ہے۔احسن اقبا ل کا وزیراعظم کے پیغام پر ردعمل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما مسلم لیگ(ن)احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرتاپور راہداری منصوبہ پی ٹی آئی حکومت نے نہیں ایف ڈبلیو او نے مکمل کیا ، اگرپی ٹی آئی کی حکومت یہ منصوبہ مکمل کرتی تو اس کا حشر بھی بی آر ٹی کی طرح ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتاپور راہداری منصوبہ پی ٹی آئی حکومت نے مکمل نہیں کیا ، اگرپی ٹی آئی حکومت یہ منصوبہ مکمل کرتی تو اس کا حشر بھی بی آر ٹی کی طرح ہوتا لیکن منصوبہ اوّل تا آخر ایف ڈبلیو او نے مکمل کیا ہے-

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں حکومت کو ریکارڈ مدت میں کام مکمل کرنے پر مبارکباد دی تھی، انہوں نے کہاتھا کہ کرتار پور سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہے، گرونانک کی 550 سالگرہ پر کرتار پور راہداری مکمل ہوئی ہے۔

مزید : قومی