نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سٹاک ایکسچینج کی طرح ہوتے جا رہے ہیں،عامر لیاقت حسین
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سٹاک ایکسچینج کی طرح ہوتے جا رہے ہیں کبھی تیزی توکبھی مندی کا رجحان ہے
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سٹاک ایکسچینج کی طرح ہوتے جا رہے ہیں کبھی تیزی توکبھی مندی کا رجحان ہے،خراب طبیعت کے باوجود بھی م±لا دھرنے کی فکر ہے، انتہائی نگہداشت میں آرام فرما رہے ہیں ،ایک دن میں دو مرتبہ چھوٹے میاں نے سیاسی ملاقات کی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ نواز شریف کی فکر ہے ،اللہ تعالی صحت عطافرمائے (آمین)