امید ہے وزیر اعظم کے 550ویں یوم پیدائش پر پشاوربی آرٹی بھی مکمل ہو جائیگی، شہلا رضا

امید ہے وزیر اعظم کے 550ویں یوم پیدائش پر پشاوربی آرٹی بھی مکمل ہو جائیگی، ...
امید ہے وزیر اعظم کے 550ویں یوم پیدائش پر پشاوربی آرٹی بھی مکمل ہو جائیگی، شہلا رضا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ گرونانک کے550ویں یوم پیدائیش پر کرتارپور راہداری مکمل ہوئی ہے،امید ہے وزیر اعظم کے 550ویں یوم پیدائش پر پشاوربی آرٹی بھی مکمل ہو جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہلا رضا نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ گرونانک کے550ویں یوم پیدائیش پر کرتارپور راہداری مکمل ہوئی ہے،امید ہے وزیر اعظم کے 550ویں یوم پیدائیش پر پشاور۔بی۔آر۔ٹی بھی مکمل ہو جائیگی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں حکومت کو ریکارڈ مدت میں کام مکمل کرنے پر مبارکباد دی تھی، انہوں نے کہاتھا کہ کرتار پور سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہے، گرونانک کی 550 سالگرہ پر کرتار پور راہداری مکمل ہوئی ہے۔

مزید : قومی