سرگودھا،موٹروے پربھیرہ کے قریب گاڑی درخت سے ٹکراگئی،ایک شخص جاں بحق

سرگودھا،موٹروے پربھیرہ کے قریب گاڑی درخت سے ٹکراگئی،ایک شخص جاں بحق

  



سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے پربھیرہ کے قریب گاڑی درخت سے ٹکراگئی،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی لاہورسے راولپنڈی جارہی تھی کہ موٹروے پربھیرہ کے قریب گاڑی درخت سے ٹکراگئی،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور3زخمی ہو گئے،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیورکونیندآنے کے باعث پیش آیا،زخمیوں میں علی اصغر،زیارت علی اورمہر علی شاہ شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا