کشمیرکے حالات دیکھ کر ’ میرا بھارت مہان ‘کہنے سے قاصر ہوں،بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے

کشمیرکے حالات دیکھ کر ’ میرا بھارت مہان ‘کہنے سے قاصر ہوں،بھارتی مصنفہ ارون ...
کشمیرکے حالات دیکھ کر ’ میرا بھارت مہان ‘کہنے سے قاصر ہوں،بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ کشمیرکے حالات دیکھ کر ’میرا بھارت مہان ‘کہنے سے قاصر ہوں،کشمیرمیں جو کچھ ہورہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ ابترصورتحال پرشدیدتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرکے حالات دیکھ کر ’میرا بھارت مہان ‘کہنے سے قاصر ہوں،کشمیرمیں جو کچھ ہورہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر کےلئے آوازبلند کریں،کشمیر میں جوکچھ کیا جا رہا ہے اس کی مخالفت کی جائے،،بھارتی دانشور کشمیر کیلئے اپنی آواز بلند کریں، بہت کم صحافیوں نے کشمیر کےحالات کی صحیح ترجمانی کی ہے،بھارت کو نئی تحریک اورنئے میڈیا کی ضرور ت ہے۔

مزید : قومی