عمران خود کو مقبول سمجھتے ہیں تو الیکشن کرا دیں،مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما جے یو آئی (ایف) مولاناعبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خود کو مقبول سمجھتے ہیں تو الیکشن کرا دیں،پاکستان میں ڈیڑھ 2 سال بعد بھی الیکشن ہوتے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما جے یو آئی (ایف) مولاناعبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خود کو مقبول سمجھتے ہیں تو الیکشن کرا دیں،پاکستان میں ڈیڑھ 2 سال بعد بھی الیکشن ہوتے رہے ہیں،ہماری سیاسی جنگ عمران خان سے ہے، ان سے لڑنا چاہتے ہیں،استعفے کامطالبہ پورے پاکستان کاہے،حکومت کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا ہے۔