پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا،مسئلہ کشمیر پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا ،فخر امام

پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا،مسئلہ کشمیر پر بھارت ...
پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا،مسئلہ کشمیر پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا ،فخر امام

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہے،مسئلہ کشمیر پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا ،بھارت کشمیر میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دے رہا،بھارت نے کشمیر کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایاہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک ٹائمز سمیت عالمی اداروں نے کشمیر پر رپورٹس دیں،عالمی اداروں کی رپورٹس کے باعث بھارت پیچھے چلا گیا،پہلی بار مقبوضہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا،چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں،5اگست کے بعد ہزاروں بچے جیلوں میں قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اینجلا مرکل نے بھی مودی سے کشمیر میں کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے،جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے 70سے 75 فیصد تقریر کشمیر پر کی، جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر کو توجہ سے سنا گیا،کشمیرسے متعلق دنیامیں پاکستان کے بیانیے کو پذیرائی ملی،چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کشمیر ہماری شہ رگ ہے،کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوسکتا،کشمیر پاکستان کا مستقبل ہے،چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ غیر ملکی وفود کو آزاد کشمیر کا دورہ کرایا، مہاتما گاندھی کا قاتل آر ایس ایس کا رکن تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /ملتان