کرتار پور راہداری منصوبہ مکمل ،سکھ یاتریوں کے لنگر کیلئے سامان کہاں سے آئے گا؟ ساری تفصیلات سامنے آ گئیں

کرتار پور راہداری منصوبہ مکمل ،سکھ یاتریوں کے لنگر کیلئے سامان کہاں سے آئے ...
کرتار پور راہداری منصوبہ مکمل ،سکھ یاتریوں کے لنگر کیلئے سامان کہاں سے آئے گا؟ ساری تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرتار پور ریزو پوائنٹ پر گیٹ کی تنصیب کر دی گئی ہے جبکہ تزین و آرائش کا کام بھی مکمل ہو گیاہے ، سکھ یاتریوں کو گوردوارہ کرتار پور لانے کیلئے بسیں بھی پہنچا دی گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت زیر وپوائنٹ پر قومی پرچم لہرا دیا گیاہے ، یاتریوں کو گوردوارہ کرتار پور لانے کیلئے بسیں بھی پہنچا دی گئیں جبکہ بزرگ یاتریوں کیلئے علیحدہ گاڑیاں مختص کی گئی ہیں ۔بیرون و اندرون ملک سے آنے والے یاتری الگ الگ گیٹ سے داخل ہوں گے ،بارڈر ٹرمینل پر تمام کاونٹرز بھی مکمل کر دیئے گئے ہیں ۔
کرتار پور گوردوارہ میں آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس کیلئے چارلیس ایکڑ پر سبزیاں اگائی جائیں گی ، بڑے لنگر خانے میں ایک وقت میں ڈھائی ہزار یاتری کھانا کھا سکیں گے ،زیر پوائنٹ سے پیدل آنے والوں کیلئے فٹ پاتھ بھی بنا دیئے گئے ہیں جبکہ کرتار پور میں مختلف نجی بینکوں کی برانچیں کھول دی گئیں ہیں ، کرتار پور راہداری کی تکمیل کیلئے تین شفٹوں میں دو ہزار مزدوروں اور انجینئرز نے کام کیا ۔

مزید :

قومی -