تلہ گنگ: مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 26 افراد زخمی

تلہ گنگ: مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 26 افراد زخمی
تلہ گنگ: مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 26 افراد زخمی

  



تلہ گنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تلہ گنگ میں مسافربس اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے ہیں ،جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ونہار کے قریب چوک اعظم سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 26 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے سٹی ہسپتال منتقل کیا ہے، ابتدائی طبی امداد کے بعد چار زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی بھیجا گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /میانوالی