دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کو تیسری نسل کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے،فردوس عاشق اعوان

دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کو تیسری نسل کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ...
دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کو تیسری نسل کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کواپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہا ہے۔آزادی مارچ غریب عوام کیلئے نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آزادی مارچ غریب عوام کیلئے نہیں ہے، دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کواپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہا ہے۔فضل الرحمان کا حکومت سے جھگڑا اسد محمود کیلئے،زرداری کا جھگڑا  بلاول کیلئے،نواز کا جھگڑا مریم کیلئے شریف کا جھگڑاحمزہ شہباز کیلئے اوراسفندیار ولی کاجھگڑاایمل ولی کیلئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں ہے یہ پاکستان پر گزشتہ 35 سالوں سے مسلسل حکومت کرنے والے مافیا اور 22کروڑ عوام کی جنگ ہے۔آج جب یہ اکٹھے حکومت سے باہر ہوئے ہیں تو سب یکجا ہو کر منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 22کروڑ مظلوم عوام نے اپنی مرضی کا حکمران اپنے اندر سے چنا تو مولانا مافیا کے ساتھ مل کر 31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا ہوا نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں۔مولاناصاحب! ملک کو انارکی سے دوچار کرنے کے مذموم عزائم میں آپ اور آپ کے ہمنوا ناکام و نامراد ہوں گے۔

مزید :

قومی -