وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،پٹواری کوویلج آفیسرکے عہدے کا نام دیا جائے گااوربھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں محکمہ مال کی کارکردگی اورپنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پنجاب میں پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پٹواری کوویلج آفیسرکے عہدے کا نام دیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹواری کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی، پٹواری کی بھرتی کے بعد 6ماہ کی تربیت لازم ہوگی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ویلج آفیسر کو لیپ ٹاپ دینے کی بھی منظوری دے دی،اجلاس میں حاضرسروس پٹواریوں کو11واں اورگردآورکو 14واں سکیل دینے کی تجویزپرغور کیا گیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور