مولانا فضل الرحمان کی ڈیڈ لائن میں چند گھنٹے باقی ، اگلے لائحہ عمل کیلئے پارٹی اجلاس جاری

مولانا فضل الرحمان کی ڈیڈ لائن میں چند گھنٹے باقی ، اگلے لائحہ عمل کیلئے ...
مولانا فضل الرحمان کی ڈیڈ لائن میں چند گھنٹے باقی ، اگلے لائحہ عمل کیلئے پارٹی اجلاس جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے مطالبات کی منظوری کےلئے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے اور انہوں نے اگلے لائحہ عمل کی تیاری کےلئے پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکا چوتھے روز بھی موجود ہیں۔ مارچ میں شریف جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کا جوش و ولولہ تاحال جوان ہے۔ نمازِ فجر کے بعد سے آزادی مارچ کے شرکا مختلف سرگرمیوں میں مشغول ہیں، ایک جانب کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنی مدد آپ کے پنڈال کی صفائی کی تو دوسری جانب کارکن کھیل تماشوں میں بھی مصروف رہے۔ کہیں کارکن فٹبال کھیلتے دیکھے گئے تو کہیں چادر کی مدد سے اپنے ساتھی کو فضا میں اچھالتے نظر آئے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں مرکزی شوری ارکان اور صوبوں کے امیر شریک ہیں، اجلاس میں حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد اگلی حکمت عملی پر حتمی مشاورت ہورہی ہے، اجلاس کے فیصلوں کا اعلان مولانا فضل الرحمان پنڈال میں کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد