مقبوضہ کشمیر میں 22سے 25 ہزارکشمیری بےروزگارہوگئے ہیں،کشمیر میڈیا سروس

مقبوضہ کشمیر میں 22سے 25 ہزارکشمیری بےروزگارہوگئے ہیں،کشمیر میڈیا سروس
مقبوضہ کشمیر میں 22سے 25 ہزارکشمیری بےروزگارہوگئے ہیں،کشمیر میڈیا سروس

  



سری نگر (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں 22سے 25 ہزارکشمیری بےروزگارہوگئے ہیں،5 اگست سے جاری پابندیوں سے کشمیرچیمبرآف کامرس کو10کروڑروپے کانقصان ہو چکا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے 22سے 25 ہزارکشمیری بےروزگارہوگئے ہیں،5 اگست سے جاری پابندیوں سے کشمیرچیمبرآف کامرس کو10کروڑروپے کانقصان ہو چکا ہے،بھارتی مظالم کیخلاف3ماہ سے سری نگرسمیت کئی علاقوں میں احتجاج جاری ہے،مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اورپری پیڈ موبائل فون سروس بھی بدستور معطل ہے،قابض بھارتی انتظامیہ نے سفری پابندی کیلئے450کشمیریوں کی فہرست بنالی ہے،لسٹ میں شامل افراد کومخصوص وقت تک بیرون ملک جانے سے روکا جائے گا۔

مزید : قومی