امید ہے مولانا معاہدہ نہیں توڑیں گے،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری

امید ہے مولانا معاہدہ نہیں توڑیں گے،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری
امید ہے مولانا معاہدہ نہیں توڑیں گے،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ اگرمولانا معاہدے کی پاسداری نہیں کریں گے تو حکومت کواقدامات کرناپڑیں گے،مجھے امید ہے مولانا معاہدہ نہیں توڑیں گے۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا آئینی حق ہے،حکومت نے مذاکراتی ٹیم بنائی ہے،انھوں نے کل پریس کانفرنس میں اپنا ایجنڈا بھی بتایا،مولانا کو معاہدے کے مطابق جگہ اور سہولت فراہم کی، مولانا کو ان کی مرضی کی جگہ دی گئی ہے،قاسم سوری نے کہا کہ مولانا کے ساتھ آئے لوگوں کی تمام ضروریات پوری کی گئیں،مولانا کو معاہدے کی پاسداری کرنا چاہیے اور مجھے امید ہے مولانا معاہدہ نہیں توڑیں گے اگرمولانا معاہدے کی پاسداری نہیں کریں گے تو حکومت کواقدامات کرناپڑیں گے۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مولانا اپنی تقریر میں ذومعنی باتیں کر رہے ہیں جو کہ غلط ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پیش نظر انتظامات کیے ہیں، ریڈ زون میں سفارتکاررہتے ہیں،احتیاطی تدابیر کیلئے ریڈ زون کو سیل کیا، قاسم سوری نے کہا کہ حکومت نے آزادی مارچ کو پوری سیکیورٹی دی ہے، میں سمجھتا ہوں مولانا کوری ایکشن نہیں دینا چاہیے،مولانا کا اپنا بیٹا اسمبلی میں ہے، جو اپوزیشن کا نمایندہ ہے، مسئلہ سڑکوں پرحل نہیں ہوگا،مولانا اسمبلی میں شکایات پیش کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد