دھرنا سیاسی نہ حکومت مخالف لیکن پھر ان کا ایجنڈا کیا ہے؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

دھرنا سیاسی نہ حکومت مخالف لیکن پھر ان کا ایجنڈا کیا ہے؟ سینئر صحافی نے تہلکہ ...
دھرنا سیاسی نہ حکومت مخالف لیکن پھر ان کا ایجنڈا کیا ہے؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  



لاہور( تجزیہ؛ایثار رانا) یہ دھرنا کسی لحاظ سے سیاسی نہیں۔نہ اسکے مقاصد سیاسی ہیں۔اور نہ یہ سیاسی حکومت کیخلاف ہے،اسکے مقاصد آہستہ آہستہ سامنے آئیں گے۔اگلے اڑتالیس گھنٹے بہت حساس اور اہم ہیں۔میرا یقین ہے مولانا ایک خاص

ایجنڈے کے تحت قومی اداروں کو متنازعہ بنارہے ہیں،یہ ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہے۔انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ اور اکنامک ہٹ مینز ایک خاص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔اگلے چند گھنٹوں۔میں بلی تھیلے سے باہر آجائیگی۔سی پیک تو قصہ ماضی بن چکا اور اسکے گارنٹرز کو دفاعی پوزیشن میں،لانے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔کچھ ایسے مطالبات بھی سامنے آسکتے ہیں جنہیں سن کے قوم اصل گیم سمجھ جائیگی۔اس مارچ اور دھرنے کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی اور کتنی ہوئی سب سامنے آئے گا۔

تمام تر اختلافات کے باوجود میرا یقین ہے پیپلز پارٹی،مسلم لیگ (ن)اور اے این پی جمہوری نظام کو کسی خطرے یا دھچکے سے دوچار نہیں ہونے دینگے۔سوچتا ہوں ہم یہ کیسا ملک بناتے جارہے ہیں جہاں ایک منتخب (الیکٹڈ) وزیراعظم کے گرد بکتر بند گاڑی اور رینجرز تعینات کی جاتی ہے کیونکہ چند ہزار کے مسلح جھتے انہیں گھر سے گرفتار کرنے کی قدرت رکھتے ہیں۔ایسا تو روانڈا ایتھوپیا یا کسی بھی جا ہل معاشرت میں نہیں ہوتا۔آخر ہم کب میچور ہونگے؟؟؟

دھرنے سے کشمیر دب کے رہ گیا۔بھارت خوش ہے ہماری اجتماعی کاوش پہ۔مولانا کی کاوش ایف اے ٹی ایف میں بھی امریکہ اور بھارت کیلئے تحفہ ثابت ہوگی۔اورقوم وہ گونگے بہروں کی طرح ڈی چوک کے قریب سر پھٹتے ا و ر خون بہتا دیکھ کے تالیاں بجائے گی۔ثابت ہوگا ایک فضل الرحمن سسٹم حکومت جمہوریت اور اداروں سب پہ بھاری ہے۔افسوس ہم وہ جنگجو قوم ہیں جو اپنے پیروں پہ کلہاڑی مار کے اپنے خون کو چہروں پہ مل کے جشن مناتے ہیں۔

وینٹی لیٹر پہ پڑی معیشت کے آکسیجن پائپ پر بھاری پاؤں رکھ کے ملک کے وفادار بنتے ہیں۔کاش عمران خان کے فکری روحانی مشیر انہیں اس وقت اس غلاظت سے بھری دھرنوں کی دلدل میں ا تر نے سے روک لیتے۔تو آج یہ حالات دیکھنے پڑتے،اب نجانے کتنے سال لگیں انکے فٹ سٹیپس کو صاف کرنے میں۔اور تب تک نجانے کتنا نقصان ہوجائے ناقا بل تلافی نقصان۔۔۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور