وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل ہو گا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل ہو گا
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل ہو گا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل ہو گا، اجلاس میں8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوہوگا،اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، نادرا کے مالی سال 2019کے آڈٹ کی منظوری، سی ڈی اے کی تنظیم نو کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں،میجر جنرل عامر مجید کے بطور ڈی جی رینجرز پنجاب عارضی تبادلہ کی منظوری دی جائے گی،نیشنل پاور پارک مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری اور

بجلی سے چلنے والی گاڑیو ں سے متعلق پالیسی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور قانون سازی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

مزید : قومی