سندھ میں 12سال میں کرپشن مراد علی شاہ کی ذمہ داری ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ میں 12سال میں کرپشن مراد علی شاہ کی ذمہ داری ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ میں 12سال میں کرپشن مراد علی شاہ کی ذمہ داری ہے، حلیم عادل شیخ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں 12سال میں کرپشن مراد علی شاہ کی ذمہ داری ہے، زرداری، فریال تالپور اور مرادعلی شاہ کرپشن بند کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں 12سال میں کرپشن مراد علی شاہ کی ذمے داری ہے. زرداری، فریال تالپور اور مرادعلی شاہ کرپشن بند کرنے کو تیار نہیں ہیں،مرادعلی شاہ خود کو شفاف پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اب ان چوروں کے خلاف کھڑی ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نمازجنازہ کے لیے عمرکوٹ گیا، پتہ چلا تیمور تالپور بڑا مافیا ہے، پولیس نے پتھر مارے اور گاڑی روکنے کی کوشش کی، میری گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی، ایک گاڑی روک کر ہمارے لوگوں پر تشدد کیا اور گاڑی تباہ کردی، ایس ایس پی عمر کوٹ اعجاز شیخ منشیات فروش ہے،پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا کارکنوں نے جعلی ویڈیو چلائیں، لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان تحریک انصاف اب ان چوروں کے خلاف کھڑی ہوگی، مرادعلی شاہ نے حملہ کرایا، بلاول کوپتہ نہ ہو لیکن بلاول ہاو¿س کو پتہ ہے۔

مزید : قومی