پرویزخٹک کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی اجلاس آج ہو گا

پرویزخٹک کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی اجلاس آج ہو گا
پرویزخٹک کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی اجلاس آج ہو گا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع پرویزخٹک کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی اجلاس آج ہو گا جس میں موجودہ صورتحال کاجائزہ لیا جائےگا،اجلاس میں کورکمیٹی فیصلوں کی روشنی میں لائحہ عمل پرمشاورت ہوگی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کمیٹی کا اجلاس آج شام منسٹر انکلیو میں طلب کرلیاگیا،اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائش گاہ پر ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ صورتحال کاجائزہ لیا جائےگا،اس کے علاوہ کورکمیٹی فیصلوں کی روشنی میں لائحہ عمل پرمشاورت ہوگی،ذرائع کامزید کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی پریس کانفرنس کاجائزہ لیاجائےگااوراپوزیشن سے رابطوں پرحکمت عملی طے کی جائےگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد