آزادی مار چ میں سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار ناقص کھانے سے پریشان

آزادی مار چ میں سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار ناقص کھانے سے پریشان
آزادی مار چ میں سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار ناقص کھانے سے پریشان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادی مارچ میں سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکارحکومت کیجانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ناقص اور باسی کھانے سے پریشان ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جی این این کے مطابق آزادی مارچ میں سیکیورٹی پر معمور پولیس دس ہزار اہلکار ناقص اور باسی کھانے سے پریشان ہیں، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے لیکن حکومت کیجانب سے تاحال کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے ہیں، حکومت نے آزادی مارچ کے دوران اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے دس ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے باسی اور ناقص کھانا فراہم کیا جا رہا ہے،انہوں نے انتظامیہ سے نان کے بجائے روٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ۔

مزید : قومی