پی ٹی آئی کا اپوزیشن کو جواب دینے کیلئے سیاسی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا اپوزیشن کو جواب دینے کیلئے سیاسی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا اپوزیشن کو جواب دینے کیلئے سیاسی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جے یو آئی کے احتجاج کے بعد ملک بھر میں جلسوں کے ذریعے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا کہ جے یو آئی کے احتجاج کے بعد تحریک انصاف نے بھی ملک بھر میں جلسوں کے ذریعے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان جلسوں سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے اور ملک بھر میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا، اسلام آباد میں ایک بار پھر پی ٹی آئی نے اپنے ورکرز کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوری انداز میں اپوزیشن کا جواب دیں گے ہم بھی عوام کے پاس جارہے ہیں اور عوام کو بتائیں گے، اپوزیشن جماعتیں اپنے بڑوں کی کرپشن چھپانے کے لیے مارچ کررہی ہے اگر اپوزیشن جمہوری انداز اپنانا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں آئے اور عدم اعتماد پیش کرے، آج کے اجلاس میں جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

مزید : قومی