بھارت کی کوئی بھی کارروائی کشمیر کی حیثیت بدل نہیں سکتی ،پاکستان نے بھارت کے سیاسی مقاصد کے تحت نئے نقشوں کے اجرا کو مسترد کردیا

بھارت کی کوئی بھی کارروائی کشمیر کی حیثیت بدل نہیں سکتی ،پاکستان نے بھارت کے ...
بھارت کی کوئی بھی کارروائی کشمیر کی حیثیت بدل نہیں سکتی ،پاکستان نے بھارت کے سیاسی مقاصد کے تحت نئے نقشوں کے اجرا کو مسترد کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارتی سیاسی نقشہ مستردکردیا ،نقشہ 2 نومبرکوبھارتی وزارت داخلہ نے جاری کیا ،نقشے میں متنازعہ جموں وکشمیرکوبھارت کا حصہ دکھایاگیا ،نقشے میں گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکومتنازعہ علاقہ دکھایاگیا ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ نقشوں میں جموں و کشمیر کو بھارتی علاقہ قراردیناگمراہ کن ہے،بھارت کا نقشے کا اجرا غلط ،غیرقانونی اور حقائق مسخ کرنے کی مذموم کوشش ہے ، بھارتی اقدام بلاجواز اور ایسے غیرقانونی اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پھر اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی ،اقوام متحدہ کے نقشوں سے عدم مطابقت والے بھارتی نقشوں کو مسترد کرتے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوئی بھی کارروائی کشمیر کی حیثیت بدل نہیں سکتی ،پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدکی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد