افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا

افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا
افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا

  



کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ہراساں کیا جانے لگا، پاکستان نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کےسامنےاٹھا دیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ا فغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو نقل و حرکت سے روکا جا رہا ہے، سفر کے دورا ن نامعلوم گاڑیاںسفارتکاروںکا پیچھا کرتی ہیں،ہراساں کرنے کا سلسلہ گھر سے لےکرسفارتخانے اور واپسی کے راستے میں کیا جا رہا ہے،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں سفارتکاروں کی گاڑیوں کا پیچھا کر رہی ہیں،فغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار پاکستانی سفارتکاروں کی گاڑیاں روکتے اور نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں،کابل سفارتکانے کے آس پاس بھی نامعلوم گاڑیاں گشت کرتی رہتی ہیں،پاکستانی سفارتکاروں کوہراساں کرنےکاسلسلہ گزشتہ روزسے شروع ہوا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان وزارت خارجہ اپنی خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس ہے، پاکستان نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھادیا،غیر ملکی سفارتکاروں کو ہراساں کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید : قومی