نوازشریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے،میڈیکل بورڈ کا سابق وزیراعظم کے آج بلڈ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے،میڈیکل بورڈ کا سابق وزیراعظم کے آج بلڈ ٹیسٹ ...
نوازشریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے،میڈیکل بورڈ کا سابق وزیراعظم کے آج بلڈ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)میڈیکل بورڈ نے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے آج بلڈ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ ہے ،میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق سروسزہسپتال لاہور میں نوازشریف کا طبی معائنہ مکمل کیاگیا،میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے آج بلڈ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس برقرار ہیں،نواز شریف کی نہار منہ شوگر پہلے بڑھی ہوئی تھی جو اب کم ہوئی ہے،میڈیکل بورڈنے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے، نوازشریف نے تاحال ہسپتال سے جانے کی بات نہیں کی۔