سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ساحل سمندر پر رنگارنگ پیدل دوڑ کا انعقاد

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ساحل سمندر پر رنگارنگ پیدل دوڑ ...
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ساحل سمندر پر رنگارنگ پیدل دوڑ کا انعقاد

  



جدہ ( محمد اکرم اسد ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیرانتظام ساحل سمندر پر ایک رنگا رنگ پیدل دوڑ کا انعقاد گیا گیا۔ دوڑ میں شریک لوگوں نے خوب ایک دوسرے پر رنگ پھینکے دوڑ میں دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ پانچ کلومیٹر کے ریس ٹریک پر دوڑتے ہوئے دس ہزار افراد جن میں ہر عمر کے مرد و خواتین سمیت نوجوان لڑکے لڑکیاں اور بچے شامل تھے نے خوب انجوائے کیا اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے نظر آئے۔

رنگا رنگ پیدل ریس کے مقابلے میں سعودی شہریوں سمیت مختلف ممالک کے لوگوں کی بھی بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی۔رنگا رنگ ( کلر ریس ) کے بین الاقوامی پروگراموں کے تحت ستر ممالک میں 70 لاکھ افراد دوڑتے ہوئے اپنے اوپر مختلف رنگ پھینکتے ہیں ۔جدہ میں ساحل سمندر پر علی الصبح جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام یہ رنگا رنگ دوڑ  کا مقابلہ بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا تھا۔

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی رکن نوشین احمد نے اس موقع پر دیگر اتھارٹی اراکین کے ہمراہ "کلر رن " کی نگرانی کرتے ہوئے بتایا کہ ریاض ،دمام اور طائف میں بھی سعودی اور دیگر افراد نے بھر پور حصہ لیا تھا ۔ صبح جدہ میں ہونے والی رنگا رنگ دوڑ میں غیر ملکیوں سمیت مقامی فیملیز نے پر جوش انداز میں شرکت کی۔

مزید : عرب دنیا


loading...