پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ ،ڈی چوک جانے کی بھی مخالفت کردی

پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ ،ڈی چوک ...
پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ ،ڈی چوک جانے کی بھی مخالفت کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے ، پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے ڈی چوک جانے کے فیصلے کی بھی مخالفت کردی ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کے مولانا فضل الرحمان کے ڈی چوک کی طرف مارچ کی بھی مخالفت کردی،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ڈی چوک جانے کی فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے ،پیپلزپارٹی کا دھرنوںسے متعلق موقف واضح ہے ،نیئر بخاری نے کہا کہ لاک ڈاﺅن اور شٹر ڈاﺅن سے متعلق فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا،لاک ڈاﺅن اور شٹر ڈاﺅن سے متعلق فیصلہ ہوا تو پیپلزپارٹی کی سی ای سی دیکھے گی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد