آپ این آر او نہیں استعفیٰ دے سکتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے بیا ن پر پرویز رشید کا ردعمل

آپ این آر او نہیں استعفیٰ دے سکتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے بیا ن پر پرویز ...
آپ این آر او نہیں استعفیٰ دے سکتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے بیا ن پر پرویز رشید کا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ آپ صرف استعفیٰ دے سکتے ہیں ، این آر او دینے کا اختیار آپ کے پاس نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق (ن) لیگی رہنما پرویز رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سے استعفیٰ مانگا جا رہا ہے اور آپ وہی دے سکتے ہیں ۔این آر او نہیں مانگ رہے ، این آر او نہ آپ کے پا س ہے اور نہ ہی آپ دے سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ میرے منہ سے تین الفاظ این آراو سننا چاہتے ہیں، ان کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہو گا،میں ان کو این آر او نہیں دوں گا،جب تک ان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پر نہیں آ سکتا۔

مزید :

قومی -