وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی سات سو ایکڑ اراضی پر مسلح افراد کا قبضہ
بدین(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی سات سو ایکڑ زرعی اراضی پر سینکڑوں مسلح افراد نے قبضہ کر لیا، مرزافیملی نے زمین پر قبضے کا الزام سندھ حکومت پر عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آج صبح چند افراد نے نہتے لوگوں پر حملہ کیا ہے اور،پنگریو کے قریب ہماری 700 ایکڑ زرعی اراضی پر قبضہ کرلیا ہے،ہم نے زرعی زمین کوآبادکیاتھا،زرعی زمین سے مقامی افرادروزگار کما رہے تھے،سندھ حکومت صورتحال پر قابو نہیں پارہی ہے،مسلح افراد پولیس کو دھمکیاں دے کر واپس بھیج دیتے ہیں،صورتحال کی ذمہ دار زرداری فیملی ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کو کنٹرول کریں۔
جی ڈے اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا کا کہنا ہے کہ کہ زمین ہمارے اثاثہ جات میں بھی ڈیکلیئرڈ ہے۔ بشارت زرداری کے ذریعے قبضہ کیا گیا ہے خونریزی کا خطرہ ہے جس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔ حسنین مرزا کا کہنا اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں یہ بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے۔