حکومت بھی ڈی چوک میں جا کے گول کرنے کو تیارہے، فیصل ووڈا

حکومت بھی ڈی چوک میں جا کے گول کرنے کو تیارہے، فیصل ووڈا
حکومت بھی ڈی چوک میں جا کے گول کرنے کو تیارہے، فیصل ووڈا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فیصل ووڈا نے کہا کہ حکومتی رٹ چیلنج ہوئی تو حکومت بھی ڈی چوک میں جا کے گول کرنے کو تیار ہیں، ایسا گول ہو گا کہ ان کی رہی سہی سیاست بھی دفن ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل ووڈا نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ حکومتی رٹ چیلنج ہوئی تو حکومت بھی ڈی چوک میں جا کے گول کرنے کو تیارہیں،ایسا گول ہو گا کہ ان کی رہی سہی سیاست بھی دفن ہو جائے گی،دو پارٹیاں تو بھاگ جائیں گی، ایک طرف اکیلا ایماندارعمران خان ہے تو دوسری طرف پِٹے ہوئے مستردشدہ ڈاکو چور اوربے ایمان لٹیرے ہیں، کرائے کے ڈیزل رکشے کے سوار ڈی چوک جانے کے شوقین دونوں جماعتیں بھاگ جائیں گی۔

مزید : قومی