جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ کی گاڑی چوری ہو گئی

جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ کی گاڑی چوری ہو گئی
جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ کی گاڑی چوری ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ناصربٹ کی گاڑی لندن میں دو نامعلوم نقاب پوشوں نے چوری کر لی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مطابق ناصربٹ نے میٹروپولیٹن پولیس کو شکایت کی کہ دو نقاب پوش میری کار چوری کر کے لے گئے اور میری زندگی پر حملے کا خطرہ ہے۔ ناصر بٹ نے پولیس کو بتایا کہ ان کے گھر، ان کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ اور بچوں کے اسکول جانے اور مارکیٹ جانے پر تعاقب کیا جاتا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو افراد ایلنگ ویسٹ لندن میں واقع ناصر بٹ کے گھر کے گیٹ ایریا میں داخل ہوئے، انہوں نے گلوز اور نقاب پہن رکھے تھے۔ وہ رینج روور کے پیچھے کھڑے ہوئے اور کچھ آلات نکالے خیال ہے کہ ڈیکوڈرز نکالے جو عام طور پر کار چور اور پروفیشنل کرمنلز مہنگی کاریں چوری کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آنے والے چوروں میں سے ایک شخص نے چابی نکالی اور کار کا دروازہ کھولنے میں کامیاب ہوگیا، ایک منٹ کی کوشش میں وہ اسے سٹارٹ کرنے میں کامیاب ہوا اور وہ اسے سیکنڈوں میں لے کر فرار ہو گئے۔ سارا آپریشن تین منٹ میں مکمل ہوگیا۔
تاہم پولیس نے ناصربٹ کی اس شکایت کی تصدیق کردی ہے۔خیال رہے کہ ناصربٹ جج ارشد ملک کی سعودی عرب اور پاکستان میں کئی ماہ تک خفیہ فلم بندی کرنے کے بعد 2 جولائی 2019 کو پاکستان سے واپس برطانیہ چلے گئے تھے۔

مزید :

قومی -